تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کے احکامات پر پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران و جوانوں کے لیے پیشہ ورانہ اخلاقیات سے متعلق آگاہی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے، ان ورکشاپس کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کو عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے مزید رہنمائی فراہم کرنا ہے، ورکشاپ کے دوران شرکاء کو اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور اپنے طرزِ عمل سے محکمہ پولیس کا مثبت اور عوام دوست تشخص اجاگر کریں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا پولیس افسر اپنے بہترین اخلاق، دیانت داری اور ذمہ داری کے احساس سے ہی عوام کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.