کہوٹہ( سہیل ستی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ ) پولیس تھانہ کہوٹہ کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ایک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ۔چوہدری اعجاز ایس آئی اور ان کی ٹیم نے ایک کاروائی میں اشتہاری مجرم احمد فراز ولد علی اصغر قوم مغل سکنہ موڑی کہوٹہ کو گرفتار کر لیا ۔مجرم 2018 سے کہوٹہ پولیس کو مطلوب تھا ۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ وقار احمد نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی
310