کہوٹہ (نمائندہ پوسٹ)پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، نعمان ولد شفاقت ساکن کہوٹہ محلہ راجگان سے 1370گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کہوٹہ / کلر سرکل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کہوٹہ کی زیر نگرانی اے ایس آئی عبدالمنصور، ارشد محمود کانسٹیبل، رجب عباس کانسٹیبل اور عثمان علی کانسٹیبل نے کارروائی کرتے ہوئے کہوٹہ شہر سے ملزم کو گرفتار کر لیا یاد رہے کہ ملزم نعمان قبل ازیں بھی منشیات کے مقدمہ میں سزا کاٹ چکا ہے