173

پنڈی پوسٹ قلیل مدت میں کامیاب اخبار

پنڈی پوسٹ ایک اخبار جس نے معجزاتی طور پر انتہائی قلیل وقت میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنا مقام بنایا اور پوٹھوہار میں پاکستان کے صف اول کے اخبارات سے زیادہ سرکولیشن جاری کر کے پوٹھوہار میں منفرد مقام حاصل کیا آج سے 11 سال قبل عبدالخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم نے اس اخبار کی بنیاد رکھی اس اخبار کو شروع کرنے میں جن اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان میں راقم بھی شامل ہے اور آج ان میں سے چند ایک اپنے رب کے حضور پیش ہو چکے ہیں جن میں قابل ذکر ملک ظفر اقبال اور جاوید اقبال بٹ ہیں یہ دو شخصیات ہمیشہ ہی ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اپنی دوستی اور پیار محبت کا پیکر یہ دو شخصیات تھیں جنہوں نے اپنے غیر جانبدارانہ تبصروں کے ذریعے نام کمایا۔اس اخبار کے لیے دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ ایک ایسی نوجوان شخصیت بھی ہے جسے ہم ابراہیم کے نام سے جانتے ہیں ہیں ابراہیم نے پنڈی پوسٹ کو اپنے آئیڈیاز کے ذریعے منفردمقام دلوایا سب سے پہلے انہوں نے پنڈی پوسٹ ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام شروع کیا اور دیگر فارمیٹ سوشل میڈیا، یو ٹیوب، ٹوئٹر ایپس میں انہوں نے پنڈی پوسٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بڑا کردار ادا کیا اس لئے عبدالخطیب چوہدری کے بعد جس شخصیت نے پنڈی پوسٹ کو دوام بخشا وہ ابراہیم ہے راولپنڈی اسلام آباد اور پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں پنڈی پوسٹ نے اپنے غیر جانبدرانہ تجزیوں، تبصروں کے ذریعے نام روشن کیا۔

اخبار کی ڈیزائننگ میں جدت لانے کاکریڈٹ محمد ابراہیم کے کو جاتا ہے

آج کے دور میں جہاں پر اخباری صنعت انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے پیپرز کی قیمت میں ہونے والے اضافے نے ملک کے بڑے اخبارات کو بھی دیوار سے لگا دیا ہے ملک کے بڑے میڈیا گروپس کے اخبارات بھی ڈاؤن سائزنگ پر مجبور ہوئے وہاں پر پنڈی پوسٹ نے مسلسل اشاعت کے گیارہ سال مکمل کر لئے ہیں۔گزشتہ روز پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری نے اپنے آشیانے پر پنڈی پوسٹ کی 11 ویں سالگرہ منانے کا اہتمام کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی صحافیوں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پنڈی پوسٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پنڈی پوسٹ بلاشبہ دور حاضر کا وہ معتبر ترین اخبار ہے جس کے سیاسی تجزیے عوام میں بہت مقبول ہے علاقائی مسائل کے حل کے لیے اس اخبار نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اس کے ساتھ،ساتھ علاقے کی نوجوان ابھرنے والی سماجی، سیاسی شخصیات کو اس اخبار کے ذریعے ایک نئی پہچان ملی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ عبدالخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ہے سچائی کا علم لے کر میدان عمل میں اترے اور انتہائی جانفشانی اور محنت کے ساتھ پنڈی پوسٹ کو پاکستان کے معتبر ترین اخبارات میں شامل کروانے میں اہم کردار ادا کیا میں یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے عبدالخطیب چوہدری کی اس کامیابی اور پنڈی پوسٹ کے 11 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ پنڈی پوسٹ نے جس طرح سے گیارہ سالہ غیرجانبدارانہ صحافت کا سفر جاری رکھا وہ آئندہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں