190

پنڈی پوسٹ

پروفیسر محمد حسین
انسانی زندگی میں خبروں کی اہمیت ابتدائے آفرینش سے حاصل رہی ہے انسان کو بقائے حیات و ارتقاء کے لیے اس کا اولین فرض اپنی جان اور مال کی حفاظت ہے جس کے لیے وہ ہمیشہ اپنوں اور بیگانوں کے حالات سے باخبر رہنے کی کوشش کرتا ہے یہ چیز انسان کی فطرت میں داخل ہے جو کچھ وہ سوچتا ہے اور محسوس کرتا ہے اس میں وہ دوسرے ہم جنسوں کو بھی شریک کرتا ہے انسان کی اسی فطری خواہش نے صحافت کو جنم دیا صحافت معلومات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ دیانت بصیرت اور رسائی سے اپنے انداز میں پہنچانے کا نام ہے جس میں سچ کی بالا دستی ہو اور واقعات کی اصلاح بھی ہو اور اسلامی ریاست میں صحافت کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس کو دینی روح پر مبنی اطلاعات تعلیم اور با مقصد تفریح مہیا کی جائے۔ ہر صحافی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقیدے اور ضمیر کی آزادی کے تحت کام کرے مسلمان صحافی کا مقصد صرف خبروں کی جمع و ترسیل نہیں بلکہ اسے خبر کے فروغ اور نشر تک اپنی جد جہد جاری رکھنی چاہیے اخبار کسی بھی علاقے معاشرے اور ملک کے لیے آئینہ کی حثیت کا حامل ہے اور صحافت کے پیشے کو ہر دور میں اہمیت حاصل ہے اور اس کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے معاشرتی زندگی کی خوبیاں اور خامیاں جب کسی اخبار کی زینت بنتی ہیں تو اس علاقے معاشرے اور ملک میں بسنے والے لوگوں کے اعمال و کردار کا عکس ہوتی ہیں
پنڈی پوسٹ کا آغاز دو مئی 2012 کو عبدالخطیب چوہدری کی زیر ادارت قیام پذیر ہوا پنڈی پوسٹ نے اپنے چھ سال کا سفر بڑی خوش اسلوبی سے طے کر لیا ہے اور ساتویں سال میں قدم رکھ لیا ہے۔ پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری کی مستقل مزاجی انتھک محنت غیر جانبداری اور جانفشانی نے اس کھٹن سفر کو اپنی منزل مقصو د کی طرف رواں دواں کرنے میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پنڈی پوسٹ کی ٹیم شب و روز کام کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے وہ جرات مندی دلیری اور فرض شناسی سے اپنا کردار نبھانے میں ہراول دستہ کا کام کر رہی ہے۔ بعض شخصیات کسی بھی شعبہ میں اس قدر مہارت حاصل کر لیتی ہیں کہ وہ شعبہ ان کی شناخت بن جاتا ہے تاریخ میں ایسے کئی نام موجود ہیں ان میں ایک نام عبدالخطیب چوہدری کا بھی گونج رہا ہے۔
جناب چوہدری صاحب نے اپنی دانش مندی استقامت اور اپنی اُصول پرستی کی وجہ سے قلیل عرصہ میں صحافت کے افق پر چھائے ہوئے نظرآ رہے ہیں اور اس میدان میں اُنہوں نے ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے جو کہ ہر صحافی کو نصیب نہیں ہوتا جناب چوہدری صاحب نہایت ہی خوش خلق ملنساز اور جہاندیدہ شخصیت کے مالک ہیں اُنہوں نے اپنی انہی خصوصیات کی وجہ سے ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے اور تمام اخبارات میں پنڈی پوسٹ کا مقام ایسے ہے جیسے آسمان پر ستاروں کے جھرمٹ میں چودہویں رات کا چاند ہوتا ہے آنجناب بنیادی طور پر علاقے کے عوام اور معاشرے کی خدمت کرنے والی ایک عظیم ہستی ہیں چھ سال قبل جناب موصوف نے پنڈی پوسٹ کا آغاز صرف مقامی اور علاقائی ہفت روزہ کے طور پر سردار مارکیٹ مانکیالہ روات سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ
یہ ہفت روزہ اخبار اپنے علاقے کی حدود پھلانگ کر پورے ضلع راولپنڈی بلکہ اس سے بڑھ کر بیرونی ممالک میں بھی نمایاں طورپر ظاہر ہو رہا ہے اس کی اشاعت نے صحافت کے شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے مقامی صحافیوں کو ان کے گھر کی چوکھٹ پر مواقع فراہم کر کے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔ اور علاقے کے مسائل کو اپنی اخبار میں شائع کر کے نہایت خوش اسلوبی سے حکومتی ایوانوں تک پہنچانے اور اِن مسائل کو حل کرانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور آج یہ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ مقامی اور علاقائی ہفت روزہ نہیں رہا بلکہ ملک بھر میں اس کا دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے۔ حتی کہ یہ ہفت روزہ بین سوشل میڈیا کے زریعے بین الاقوامی طورپر بھی اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
اس ہفت روزہ میں مقامی لوگوں کی علمی اور ذہنی سوچ کے مطابق موضوعات پر بحث کی جاتی ہے اور ایسی زبان استعمال میں لائی جاتی ہے جو مقامی لوگوں کے ماحول اور مزاج کے مطابق ہو اور عام آدمی کی سمجھ میں آ جائے جناب چوہدری عبدالخطیب چوہدری ایک ایسے مُنجھے ہوئے اور تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں اپنے پیشے میں کمال مہارت حاصل ہے علاقے اور خطہ پوٹھوار کے قارئین کی علمی تشنگی اور صحافی ضروریات کو بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں اُن کی اس مہارت اور تجربے کی بناء پر پنڈی پوسٹ نے باقی تمام اخبارات کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے علاقے کے لوگ اتوار کا انتظار کرتے ہیں۔اور اتوار آنے پر لوگ جوق در جوق اپنے علاقے کے اخبار ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر اور ان کی جملہ ٹیم قابل تحسین ہیں اور مبارکباد کے مُستحق ہیں جنہوں نے اپنی بھر پور محنت‘ دن رات کام کر کے
اور بے شمار قربانیاں دے کر اور اپنی تمام خداداد صلاحتیوں کو بروئے کار لا کر یہ ثابت کر دیا ہے وہ پنڈی پوسٹ کو ایک کاروبار کی حثیت سے نہیں بلکہ ایک مقدس مشن کے طور پر چلا رہے ہیں یہ ہفت روزہ علاقے اور معاشرے کے عوام کے دل کی آواز بن گیا ہے ایسا پتہ چلتا ہے کہ عوام اور پنڈی پوسٹ لازم و ملزوم ہیں دُعا ہے کہ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ بتدریج اور مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن رہے اور چیف ایڈیٹر جناب چوہدری عبدالخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم کو اللہ تعالیٰ درازی عمر عطا فرمائے تاکہ وہ قوم اور ملک کی خدمت کر سکیں (آمین)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں