پنجاڑ تا نڑھ روڈ: خطرناک موڑوں پر پلیاں نہ بن سکیں، مقامی افراد کااظہار تشویش

کہوٹہ (ساجد جنجوعہ)  پنجاڑ تا نڑھ روڈ  تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور سڑک کی مرمت کا بیشتر کام مکمل کرلیا گیا ہے، تاہم نورآباد کے مقام پر تاحال کام جاری ہے۔ ٹھیکیدار کی جانب سے برائے نام لیبر صرف اوسل کے قریب موسم برسات میں گرنے والی دیواروں کی مرمت کرنے میں مصروف ہے۔مقامی افراد نے میل جول نیوز ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی عمل کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث کھوئیاں کے قریب موجود خطرناک موڑوں پر اب تک پلیاں تعمیر نہیں کی گئیں، جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی ان مقامات پر حادثات کے باعث متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے باقی ماندہ کام خصوصاً پلیوں کی تعمیر فوری طور پر شروع کرایا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات میسر آسکیں