لاہور (پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے قابل تحسین فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس ملے گاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو 15یا 10فیصدسپیشل الاؤنس دینے کی تجاویزمسترد کردیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملازمین کو 25فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ گریڈ1سے19تک 7لاکھ21ہزار سے زائدصوبائی ملازمین کو سپیشل الاؤنس دیا جائے گاپہلے سے سپیشل/ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین شامل نہیں ہوں گے جون میں سپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازوہیں،ان کے مسائل کا احساس ہے۔بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،میاں محمد اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت،سید حسین جہانیاں گردیزی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری فنانس اوردیگرحکام نے شرکت کی۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب