لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب کے دفتروں کے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔محکمہ ماحولیات کی ہدایت کے مطابق دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، 50 فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا، مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی۔
دفاتر آنے والے افراد کار پول ان کرنے کے پابند ہوں گے، فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں پر ہوگا، ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج اسموگ بڑھا رہا ہے،سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، 50 فیصد عملے کو آن لائن کرنے کے فیصلے کا فوری اطلاق کرنے کا حکم بھی دیا گیا اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے تمام سیکریٹریز، سربراہان کو ہدایت جاری کردیں۔