147

پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پرمسلم لیگ ق کے تحفظات برقرار

لاہور(نیٹ نیوز)پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کے معاملے پر چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا وفاقی وزرا نے مسلم لیگ ق کےتحفظات اورتجاویز وزیراعظم کو پہنچادیں ،سیکرٹری بلدیات کی دو بار قائم مقام گورنرپنجاب سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے بھی دواجلاس ہوچکے ہیں ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت ، وفاق اورپنجاب کی سطح پر میٹنگ بھی ہوچکی ہے، مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے کے لئے کوشاں ہے اورمسلم لیگ ق تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کاحصہ بنانا چاہتی ہے مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر تحفظات کااظہار کیا اور باضابطہ حکومت پنجاب کو اپنی تجاویز دے چکی ہے جبکہ بلدیاتی ایکٹ پر حکومت پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مذاکرات کے کئی دور کامیاب نہ ہوسکے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں