194

پنجاب میں 24 ہزار ویلج کونسلز 6 ہزار تک محدود

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے قدرتی آفات اور مشکل کی ہر گھڑی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔زلزلہ،سیلاب،کرونا جیسی ایمرجنسی صورتحال یا قدرتی آفت ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے پی ڈی ایم اے کے اقدامات سے پوری دنیا معترف ہوئی۔ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے میں بھی پی ڈی ایم اے نے اپنا کردار ادا کیا۔ پی ڈی ایم اے صحیح معنوں میں مشکل کی ہر گھڑی میں معاون ومدد گار ثابت ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم اے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو بااختیار بنانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔پی ڈی ایم اے میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ ہوا۔ یہ ادارہ نہ صرف آنے والی آفت کا منہ موڑتا ہے بلکہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرتا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ ایک طرف پاکستان ڈکیت موومنٹ ہے اور دوسری طرف پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہے۔ایک کا کام ملک کی تعمیرو ترقی اور قدرتی آفات و مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ پی ڈی ایم کا کام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں روڑے اٹکانا ہے۔اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کو کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنا چاہتے ہیں۔بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہم ریویو پٹیشن بھی فائل کرچکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے فی الفور سنا جائے۔پہلے لاہور کے 274یو سی لارڈ میئر کو منتخب کرتے تھے جبکہ اب 50لاکھ ووٹرز میئر کاانتخاب کریں گے۔ہمارا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرے گا۔ 24ہزار ویلیج کونسلز کو 6ہزار کونسلز تک محدود کیاگیا ہے۔نئے ایکٹ کے تحت 136تحصیل کونسلز بنائی گئی ہیں۔پہلے صرف لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن تھی اب 11میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے جا رہے ہیں۔ویلیج پنچائیت کے نظام سے تھانوں اور دیگر انصاف مہیا کرنے والے اداروں پر بوجھ کم ہوگا۔ہم سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست لے کر گئے ہیں اور یہ ہمارا حق ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اس کی جلداز جلد شنوائی ہوگی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں