کہوٹہ (ساجد جنجوعہ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جامع مسجد روڈ کہوٹہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اور ناقص ویجیٹیبل فیٹ دودھ فروخت کرنے پر محسن ملک شاپ اور پاکیزہ ملک شاپ کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران موقع سے حاصل کئے گئے نمونوں میں مضر صحت اجزاء کی موجودگی ثابت ہونے پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے فوڈ سیفٹی آفیسر کی درخواست پر دونوں دکانوں کے مالکان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔فوڈ سیفٹی آفیسر کے مطابق دکانداروں کو متعدد بار ہدایات جاری کی گئیں کہ ممنوعہ و غیر معیاری دودھ کی فروخت فوری بند کی جائے، مگر خلاف ورزی کا سلسلہ برقرار رہنے پر قانونی کارروائی کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ادھر شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہنے چاہئیں