پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ 8 دسمبر2025 ، بروز سوموار مکمل ہڑتال کرے گی۔ بار ایسوسی ایشن کہوٹہ نے وکلا کے قاتل پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ایک جسم کی مانند ہیں اور پوری وکلا برادری اپنے ساتھیوں کی شہادت پر شدید رنج اور غم و غصے کی کیفیت میں ہے۔صدر بار زاہد اختر ستی اور سیکرٹری بار خالد ظہیر راجہ نے کہا کہ شہید وکلا کے لیے مکمل انصاف کے حصول تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔