پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیراہتمام ملی نغموں کا مقابلہ؛ نامور تعلیمی اداروں کے طلباء کی بھرپور شرکت

ٹیکسلا۔ پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیراہتمام طلباء و طالبات کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے نامور تعلیمی اداروں نے بھرپور شرکت کی تقریب کی صدارت انجینئر منظور حسین حسرت نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو سینٹ پال سکول اینڈ کالج بختاور شوکت حیات تھے مہمانان اعزاز میں معروف سماجی شخصیت کرنل (ر) فرخ محمود مغل، سربراہ آئینز سکول سسٹم نعیم اشرف،ایم ایس واہ جنرل ہسپتال ڈاکٹر شازیہ اشتیاق نیازی اور پرنسپل علامہ اقبال سکول محترمہ کنول سہیل شامل تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض صاحبزادی تمکنت رؤف امیر نے انجام دیے انتطام و انصرام میں صدر حافظ علی رضا اور ممبر عبدالرافع نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا چیئرمین عابد حسین نے افتتاحی جبکہ چیف آرگنائزر عفت رؤف نے اختتامی کلمات کہے ۔ منصفین کرام میں شاہد محمود قاسمی،شاہد صابری اور محترمہ فاخرہ نوید شامل تھے طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔

مہمان خصوصی بختاور شوکت حیات نے کہا کہ نوجوان نسل موبائل کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے اس کی مثبت کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے صاحب صدارت انجینئر منظور حسین نے کہا کہ یہ وطن ہزاروں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔ نوجوان نسل ملک کی باگ ڈور سنبھالے اور ملک میں تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دے۔

کرنل (ر) فرخ محمود ملک نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کیا ہے یہ ملک انمول ذخائر سے مالا مال ہے اور اب بتدریج کئی الجھے مسائل حل کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہمارا مستقبل روشن ہے۔

نعیم اشرف نے کہا کہ نوجوان نسل اپنی نگاہ بلند رکھے مستقبل سے متعلق منصوبہ سازی کرے اور مسلسل محنت کو اپنا شعار بنا لے اللہ کی مدد منسلک ہو جائے گی اور کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کے عکس کا کیک کاٹا گیا سیکرٹری ثقافت شاہد سلیمان نے دیگر ٹیم کے ہمراہ پرسوز ملی نغمہ سنایا