861

پاکستان کا شہر سوہاوہ

سوہاوہ جہلم پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جوپنجاب، پاکستان میں واقع ہےسوہاوہ کی مختصر تاریخ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں سے ایک ہے۔سوہاوہ گاؤں کے نام پر اس علاقے کو یہ نام دیا گیا۔ راجپوتوں کی قوم ‘سوہا’ یا ‘سوہاوہ’ نامی ہندو نے اسے639ھ 1241ء میں آباد کیا۔یہ مجموعی علاقہ قدیم دور سے ”پبی” کے نام سے موسوم ہے۔ قوم کسوال (مہاجود کے لڑکے کیاس خان کی اولاد)810ھ 1407ء میں یہاں آباد ہوئی۔ اکبر کے دور میں یہ علاقہ سلطان جلال خان کو منصب میں عطا ہوا۔ 1121ھ/1709ء میں بہادر شاہ بادشاہ نے روؤسائے پھرہالہ سے یہ علاقہ لے کر گکھڑان میرپور کو اجارہ پر دے دیا۔ احمد شاہ درانی نے 1163ھ/1750ء میں یہ علاقہ سلطان مقرب خان گکھڑ کو یہ علاقہ منصب میں عطا کیا۔ 1177ھ/1763ء میں گوجر سنگھ بھنگی اور پھر سرداران اٹاری کے قبضہ میں رہا۔ سلطنت برطانیہ کی عملداری میں آنے کے بعد 1849ء میں راولپنڈی کو ضلع بنایا گیا تو اس علاقے کو راولپنڈی میں شامل کیا گیا، 1851ء میں اسے راولپنڈی سے ضلع جہلم میں منتقل کر دیا گیا۔اسے تحصیل کا درجہ ملنے سے پہلے تحصیل جہلم کے ایک تھانہ کی حیثیت حاصل تھی۔ 1850ء میں دھمیک (تحصیل سوہاوہ) کو تھانہ مقرر کیا گیا جبکہ 1864ء میں کرنل پرسٹو ڈپٹی کمشنر کے دور میں تھانہ، سوہاوہ کے قصبے میں منتقل کر دیا گیا اور 1985ء میں اسے تحصیل کا درجہ دے دیا گیا جس کی 10 یونین کونسلیں مقرر کی گئیں:1 پنڈ متےخان 2 پیل بنے خان3لہڑی 4 کوہالی 5 ڈومیلی6 پهلڑے سیداں 7 سوہاوہ8 ججیال 9 نگیال 10اڈرانہ ۔۔۔۔۔بشکریہ یاسر فہمید

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں