439

پاکستان پوسٹ کے سیونگ اکاونٹس ہولڈرز کو رقوم واپسی میں مشکلات

چوآ خالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پوسٹ کے سیونگ اکاونٹس ہولڈرز کو رقوم واپسی میں شدید مشکلات کا سامنا، زبردستی اور دباو سے نیشنل سیونگ سنٹر میں اکاونٹس کھلوانے پر مجبور کیا جارہا،تفصیلات کے مطابق شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے پاکستان پوسٹ میں سیونگ اکاونٹس بندکرنے کی پالیسی بعد پوسٹ آفس کے عملے کی جانب سے رقوم واپس کرنے کی بجائے اکاونٹس ہولڈرز کو ناجائز طریقے و دباو سے نیشنل سیونگ سنٹر میں اکاونٹس منتقل کروانے پر مجبور کیا جارہا ہے،ہمیں اپنی جمع پونجی اکاونٹس کلوز کرکے واپس دی جائے،ہماری اپنی مرضی ہوگی تو نیشنل سیونگ سنٹر میں اکاونٹس منتقل کروائیں گے،ہمیں پریشرائز کرکے مجبور کیا جارہا ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوسٹ کے اعلی حکام نوٹس لیں،اور ہماری رقوم جلد از جلد ہمارے حوالے کی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں