ٹیکسلا ۔ پارلیمانی سیکرٹر ی برائے انسانی حقوق سونیا عاشر نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ سیاحت کے شعبہ میں بھی دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، حکومت سیاحت کے شعبہ میں بہتری لا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ٹیکسلا کو ورلڈ ہیریٹج سٹی کا درجہ دینے سے نہ صرف پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوگا بلکہ یہاں کے لوگوں کو رزگار میسر ہوگا، سیاحت کے فروغ میں یہ اہم پیش رفت ہے، گندھاراآرٹ ویلیج مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ گندھارا تہذیب کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ثابت ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ ٹیکسلا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، پارلیمانی سیکرٹری اپنے وفد کے ہمراہ جب زیلدار ہاؤس ٹیکسلا پہنچیں تو انکا استقبال پاک رومیانیہ فرینڈز شپ ایسوسی ایشن کے راہنما، گندھاراآرٹ ویلیج کے روح رواں،ٹیکسلا انٹرنیشنل ہیرٹیج سٹی کمیٹی کے فوکل پرسن زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، سردارعلی نقی حیدر نے کیا، بعد ازاں مہمانوں نے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا جہاں پر زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ نے انھیں گندھارا تہذیب پر مفصل بریفنگ دی، اس موقع پر ٹیکسلا کی معروف شخصیات ممتاز ڈینیل، سابق کونسلر عدنان ڈینیل،زین العابدین۔عتیق الرحمن، چوہدری حسن علی بھی موجود تھے، مہمانوں نے گندھاراآرٹ ویلیج کا بھی دورہ کیا اور مقامی ہنرمندوں کے تیار کردہ شاہکاروں میں گہری دلچسبی کا اظہار کیا
