پاکستان ریلویز کے سینئیر ٹرین ڈرائیور چوہدری ظفر حسین گجر نے ریلوے کو ایک اور حادثے سے بچا لیا

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں چوہدری ظفر حسین پاکستان ایکسپریس پر دورانِ ڈیوٹی نا صرف پاکستان ایکسپریس کو حادثے سے بچایا اور اسی کے ساتھ دیگر ٹرینوں کو بھی بروقت اطلاع کرکے حادثے سے بچا لیا تھا۔

آج 17 جنوری 2026 کو ریل کار 102 ڈیوٹی پر مامور ٹرین ڈرائیور ظفر حسین گجر گجرخان اور مِسہ کے درمیان کلومیٹر نمبر (7-6)/1447 سے گزرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت بھانپ لیا کہ ریل کا جوڑ ٹوٹا ہوا ہے جوکہ آنے والی گاڑیوں کے لئے حادثے کا باعث بنے گا تو آپ نے فوراً کنٹرول روم کو اطلاع کی اور اس حوالے سے رپوٹ کیا اور نائٹ کوچ 105 کے ڈرائیور کو اس معاملے سے آگاہ کیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کومکمل طور پر اپنے قابو میں کرکے ٹرین روک دی اور متعلقہ سٹاف نے موقع پر پہنچ کر لائن کو ٹھیک کیا اور ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔
اس موقع پر مسافروں نے چوہدری ظفر حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان ریلویز کا سرمایہ ہے اور ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان ریلویز رواں دواں ہے۔
۔