اٹک(حافظ نصرت علی خان)موجودہ عالمی حالات اور علاقائی تناظر میں پاکستان آرمی کی عسکری صلاحیت ،پیشہ وارانہ مہارت اور دفاعی تیاری پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار علاقہ کی معروف سیاسی سماجی و ہردلعزیز عوامی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 3 اٹک ملک حاجی افتخار احمد اعوان نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے اور خون بہانے والے نوجوانوں کی قربانیاں مضبوط دفاع اور پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی کی عکاسی کرتی ہیں پاک فوج ہمہ دم ملکی حفاظت کے لیے میدان عمل میں موجود اور دشمن کے عزائم سے چوکنا ہے ملک افتخار نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت اور دفاع کے لئے جزبہ ایمانی کے ساتھ ہر وقت تیار ہیں قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے موجود ہیں ہم پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی شہادت پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،