راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرما ن کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا وٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کامران کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2020سے تھانہ ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران ٹیکسلا پولیس نے شادی شدہ خاتون کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام بنی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے
249