ٹیکسلا پریس کلب کا افتتاح وتقریب حلف برداری۔ قائد صحافت افضل بٹ نے عہدیداروں سے حلف لیا، تقریب کے مہمان خصوصی محسن ایوب خان تھے

ٹیکسلا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس، ایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان نے کہا ہے کہ تحصیل ٹیکسلا کے صحافی ذاتیات سے بالاترہو کراجتماعی مقاصدکے لیے اپنے آپ کو متحد رکھیں وعدہ کرتاہوں پنجاب حکومت سے تحصیل ٹیکسلاکے شایان شان ایک جدید،خوبصورت اورتمام سہولتوں سے مزین بلڈنگ پریس کلب کے لیے تعمیرکرواکے دونگا،اورصحافیوں کے جوبھی مسائل ہونگے،ان کے حل کے لیے کوئی کسرباقی نہیں رہنے دی جائے گی،یہ علاقہ اوراس علاقہ میں بسنے والے لوگ آپ کے اپنے ہیں،عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے دیانتدارانہ اورسچی رپورٹنگ کرکے ہرصحافی ذمہ دارانہ کرداراداکرے اورمعاشرے کے اندرحرص وہوس،دھونس دھاندلی،اقرباء پروری،اورلوٹ مارکے عزائم رکھنے والے عناصرکی حوصلہ شکنی کویقینی بنائیں،بلاوجہ کسی کی بھی کردارکشی نہ کی جائے،اورکسی سیاسی جماعت اورکسی سیاسی شخصیت کاآلہ کاربن کرفتنہ گری کوہوانہ دی جائے۔

محسن ایوب خان نے مزید کہاکہ آج ٹیکسلا پریس کلب کی کمیونٹی ہال میں حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ہی عمارت کاافتتاح بھی کردیاگیاہے،ہم تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،لیکن شرط یہ ہے کہ ٹیکسلا/واہ کے صحافی اپنی صفوں میں اتحادواتفاق کوبرقراررکھیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیکسلاپریس کلب کی تقریب حلف برادری کی خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے قائدصحافت اور سرپرست اعلیٰ محمدافضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹیکسلاپریس کلب کی منظوری اورعبوری سیٹ اپ کی تشکیل پرتمام صحافی برادری کو مبارکبادپیش کرتاہوں،انہوں نے کہاکہ آج بین الاقوامی سطح پرصحافیوں کی آوازکودبانے کے لیے بڑی کاوشیں کی جارہی ہیں،لیکن عجب بات ہے کہ ایم پی اے محسن ایوب خان نے ٹیکسلاواہ کے صحافیوں کواپنے ذاتی سیاسی مقاصدکی خاطراستعمال کرنے کی بجائے صحافیوں کوایک اپناالگ گھرفراہم کرنے کی عملی کاوش کی مضبوط بنیادرکھ دی ہے۔

انہوں نے محسن ایوب خان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،محمدافضل بٹ نے ٹیکسلاواہ کی صحافی برادری سے کہاکہ آپ کے لیے محسن ایوب خان نے جوکاوش کی ہے،وہ انتہائی قابل تحسین اورقابل قدرکارنامہ ہے ٹیکسلا کے صحافی اپنے تمام ترذاتی اختلافات کواجتماعی مقاصدکی خاطرقربان کردیں،آپ کااتحادواتفاق حکومت پنجاب کومجبورکردے گا،آپ کوپریس کلب کی بلڈنگ کے لیے انتہائی مناسب جگہ پلاٹ بھی مل جائے گا،بلڈنگ بھی تعمیرہوجائے گی،اوراس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی جورہائشی مشکلات ہیں،اس کے لیے بھی جرنلسٹ کالونی کے قیام کی راہ بھی ہموارہوجائے گی،لیکن اس کے لیے تمام صحافی برادری کوصبر واستقامت، برداشت، اور ہمت و حوصلہ مندی کے جذبہ کو اپناناہوگا۔

محمدافضل بٹ نے مزید کہاکہ ہمیں علاقائی صحافیوں کودرپیش مسائل کابخوبی علم ہے،ہم انشاء اللہ ایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان کے ساتھ مل کرنیشنل پریس کلب اسلام آبادکی تمام صحافی برادری علاقائی صحافیوں کی پشت پرکھڑی ہوگی،اورکسی کے ساتھ کوئی ناانصافی اورزیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

قبل ازیں محمدافضل بٹ نے چیئرمین محسن ایوب خان کی موجودگی میں عبوری کابینہ کے عہدیداران صدرحسن علی طاہر،جنرل سیکرٹری بابووسیم شاہ اوردیگرممبران سے باقاعدہ حلف لیا،اورانہیں مبارکباددی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض معروف صحافی رشیداحمد مغل اورراجہ منصورعباسی نے انجام دیئے،گلہائے عقیدت سردارذین العابدین خان اورراجہ شوکت محمودنے پیش کیے،تقریب سے سعیداحمدصدیقی،سردارشفاقت خان، ملک آصف محمود، ناصرکاظمی،سرداربلال حیدر خان،معروف شخصیت کرنل(ر)سیدکاظم رضا،معروف صحافی سیدمشتاق حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

دیگرشرکاء میں ملک شکیل احمد خان،عطا الرحمان چوہدری، ملک ایازمحمود، عمران عباس خان، اجمل بھٹی، حاجی ملک پرویزاختراعوان، طاہرمحمودطاہری،سبطین خان،عارف مغل،فتح جنگ حسن ابدال،ترنول اورہری پورسے بھی صحافی برادری شامل تھی۔