راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹیکسلا اور مری میں مجموعی طور پر 45 کنال اور 10 مرلے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت 19کروڑ روپے ہے۔ دونوں تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے پولیس کی مدد سے اراضی قبضہ مافیا سے وا گزار کرائی ہے۔ ٹیکسلا میں 45 کنال اراضی واگزار کرائی گئی جس کا قبضہ محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا گیا یے۔ مری میں واگزار کرائی گئی سنی بینک کے قریب واقع ہے جس کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے قبضہ مافیا سے سرکاری چھڑانے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور مری کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔
170