ٹکٹ ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سوشل میڈیا انفلوئنسرسامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے سنسنی خیز نکشافات سامنے آگئے۔ملزم حسن زاہد کے قریبی ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ مدعی سامعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے اور یہ چار سال قبل سکس روڈ روالپنڈی میں ایک گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی۔شروع میں یہ مختلف شیشہ کیفوں کی مارکٹنگ کے چھوٹے موٹے مارکیٹنگ اشتہارات کا شوٹ کیاکرتی تھی اس کے بعد یہ سیکٹر ای الیون میں شفٹ ہو گئی۔

فیملی میں اس کا ایک 14 سال کا بھائی اور والدہ ہے جبکہ والد کے بارے میں یہ بتاتی ہیں کہ دنیا میں نہیں ۔لیکن ملزم کے ذرائع کے مطابق والد نے ان کی والدہ کو طلاق دے تھی۔سامعہ حجاب کچھ سالوں سے ای الیون میں اپنے بھائی اور ماں کے ساتھ کرائے کے مختلف پورشنز میں مقیم ہے۔ملزم حسن زاہد کی اس سے تقریبا 8 ماہ قبل دوستی ہوئی اور ملزم حسن زاہد کے مطابق جس موجودہ گھر میں رہ رہی وہ وہ ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ پر لیکر دیا اس کے علاوہ ایک نئے ماڈل کی کالے رنگ کی ہنڈا سوک بھی سوا لاکھ روپے کرایہ پر لے کر دی۔

ملزم کے ذرائع کے مطابق ماہانہ یوٹیلیٹی بلز سمیت لاکھوں روپے خرچ بھی دیتا تھا ملزم حسن زاہد خود بھی اسی گھر میں اس کی فیملی کے ساتھ رہتا تھا جبکہ اس نے اپنا ایک علیحدہ فلیٹ مکہ ہائٹس ای الیون سیکٹر میں کرایہ پر لے رکھا تھا۔ جب کبھی اس کے دوست آتے تو ادھر شفٹ ہو جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ سامعہ حجاب مہنگے نشے کوکین کی بھی عادی تھی جو ملزم ہر ہفتے لاکھوں روپے کی خرید کر دیتا تھا۔ملزم حسن زاہد لاہور کا رہنے والا ہے اور لاہور فیصل آباد اور اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کی خرید فروخت کرتا ہے ۔کروڑوں روپے مالیت کی دو سے تین گاڑیاں مہینے میں بیچ لیتا ہے جس سے اسے 15 سے 20 لاکھ کی آمدنی ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاؤہ اس کا بڑا بھائی کینڈا میں مقیم ہے وہ بھی وہاں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھجواتا ہے۔

ملزم کے ذرائع کے مطابق لڑائی کا آغاز کسی لڑکے کا میسج سامعہ حجاب کے موبائل میں پر دیکھنے پر شروع ہوا اور ایک دو بار اس بات پر اس نے سامعہ کو مارا پیٹا بھی تھا۔ملزم ذرائع کے مطابق کئی دفعہ گاڑیاں سیل کرنے کے بعد کروڑوں کی کیش رقم بھی سامعہ کے پاس رکھتا تھا آخری دنوں میں شک وشہبات کی بنیاد پر دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے لگے۔وقوعہ سے کچھ روز قبل دونوں سرینا ہوٹل میں مقیم بھی رہے اور وہاں پر بھی ڈیڑھ لاکھ کرایہ ملزم حسن زاہد نے ادا کیا۔

ملزم ذرائع کے مطابق وقوعہ والے روز ملزم نے 50 لاکھ کیش مانگا جو اس نے سامعہ کے پاس رکھوایا تھا کہ میں نے ایک گاڑی خریدی ہے اس کی پیمنٹ کرنی ہے۔ ملزم ذرائع کے مطابق سامعہ نے دینے سے انکار کر دیا جس پر گھر کے اندر تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نے کہا میرے پاس تمام رقم جو میں تمھیں دیتا رہا ہوں اس کے ثبوت میرے موبائل میں ہیں۔ جب وہ یہ کہ کر باہر نکلا تو سامعہ نے اس کا گاڑی تک پیچھا کیا اور موبائل چھینے کی کوشش کی اس دوران دونوں کے ہاتھا پائی ہوئی اور گاڑی چلا کر آگے چلا گیا۔

اس کے بعد ملزم حسن زاہد کے ذرائع کے مطابق سامعہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور پولیس سے قتل کی دھمکیوں پر مدد مانگی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے شروع کر دیے اور اگلے دن ملزم حسن گرفتار ہو گیا اور اس وقت ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے ۔ملزم ذرائع کے مطابق ملزم نے آخری دنوں میں سامعہ کو پیسے دینا کم کر دیے تھے جس پر مسائل ذیادہ بڑھے ۔

دوسری طرف سامعہ حجاب نے ذرائع کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم حسن ایک نوسر باز ہے یہ گاڑیوں کا فیک کاروبار کرتا ہے ۔یہ گاڑیاں اپنے دوستوں کی لے کر آتا تھا اس کا ذریعہ آمدن کوئی نہیں ہے اور اس پر ایک دو ایف آئی آرز بھی ہیں ۔ سامعہ کے ذرائع کے مطابق وہ کئی ماہ سے میرے پیسوں سے گزارہ کر رہا تھا انتہائی شکی تھا اور مجھے شادی کے لیے مجبور کر رہا تھا۔ جب میں نے انکار کیا تو مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔اس وقت ملزم حسن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس تفتیش کر رہی ہے جب تحقیقات مکمل ہو نگی تو مزید حقائق سامنے آئیں گے۔