ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا،غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی قتل کردی یہ واقعہ تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں آج دوپہر پیش آیا روات پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ملزم اخلاق نے بیٹی مہک شہزادی کو موبائل سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا،بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا تو اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا ملزم اخلاق احمد نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے،متن مقدمہ