ویلڈن بلال یامین ستی

قارئین کرام!بلاشعبہ خدمت انسانیت و علاقائی تعمیر و ترقی و خدمت رب تعالیٰ جس سے چاہتا ہے لے لیتا ہے یوں تو اپنے حصے کا دیا ہر کوئی جلانے کی کوشش و کاوش کرتا ہے مگر کچھ ایسے کام کر گزرنے سے کچھ لوگ نہ صرف تاریخ کا اہم حصہ بن جاتے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں بھی زندہ رہتے اور ایسی شخصیات تاریخ کا اہم حصہ بن جاتے ہیں اسی طرح اگر کوٹلی ستیاں کے قیام کی و تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں مرحوم کرنل یامین ستی جنہوں نے کوٹلی ستیاں تحصیل کوٹلی ستیاں کا قیام 1990 میں عمل میں لایا جب اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد نواز شریف کے دست مبارک سے اس کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ آ ج 35سالوں کے بیت جانے کے بعد بھی یہاں کے لوگ اپنے ان محسن ارض ستیاں کو سلام عقیدت پیش کیے بغیر نہیں رہتے یہی نہیں بلکہ اسی عقیدت و محبت کے احترام میں یہاں کے عوام نے جزل الیکشن 2024 میں بلال یامین ستی جنہیں اس حلقہ سے بھاری مینڈیٹ دیکر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب کیا

بلال یامین ستی جو والد مرحوم کیساتھ اپنی اولاد میں سب سے زیادہ وابستہ رہے یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی آ بائی یونین کونسل نڑھ سے ناظم منتخب ہوئے اور یہی نہیں انکی فیملی کو یہ اعزاز حاصل رہا مرحوم کرنل یامین ستی کی نواسی اور ایک مرتبہ انکی بیٹی بھی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں جن کی وساطت سے بھی حلقے ہر تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہا اب جبکہ جزل الیکشن 2024 کے بعد بلال یامین ستی کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہونے سے ضلع مری و حلقہ پی پی 06 اور بالخصوص تحصیل کوٹلی ستیاں میں تعمیر وترقی کے عمل میں خاصہ تیزی دیکھنے کو ملی سڑکوں کی تعمیر ہویا ٹو ائرازم کے فروغ کے لیے منصوبہ جات پر جاری کام جیسے چئر لفٹ کے لیے سوا 02 ارب روپے کی خطیر رقم، چیوڑہ گلمپنگ پارک، کوٹلی ستیاں چوک و بازار کی تزئین و آرائش سمیت منصوبہ جات کی ایک لمبی فہرست ہے جن پر کام ہیں

اسی اثناءمیں ممبر پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی ایک تاریخ رقم کرنے بھی کامیاب ہو گئے جس میں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرار پیش کی تھی کہ یونین کونسلوں کی تعداد بڑھانے اور پہاڑی علاقوں اور شہروں کی آ بادی میں فرق واضح کرنے کا بھی مطالبہ تھا یہ قرارداد نہ صرف پنجاب اسمبلی سے منظور کی گئی بلکہ اس پر تفصیلی بحث و مباحثہ کے بلدیاتی ایکٹ 2025 میں ترمیم کر کے سنسز بلاک کے مطابق یوسیز بنانے کے لیے بل منظور ہوا جس کے مطابق کوٹلی ستیاں و مری میں موجود یونین کونسلوں کی تعداد دگنی ہونے کیساتھ ساتھ اس بل سے پورے پنجاب کو استفادہ حاصل ہو گا یہ کارنامہ تھا جس کا اس خطہ کے عوام کو طویل عرصہ سے انتظار تھا

جب بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتا اہلیان ضلع مری و کوٹلی ستیاں سرپکڑ کر بیٹھ جاتے یا تو عدالتوں کا رخ کرتے یا پھر الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر گلی کوچے میں بحث و مباحثے ہوتے انہی یونین کونسلوں کی غیر منصفانہ تقسیم اور تعداد کم ہونے پر اہلیان کوٹلی ستیاں نے الیکشن بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا الیکشن کے دوران ہر کارنر میٹنگ میں عوام کا یہی مطالبہ تھا کہ یونین کونسلوں کی بحالی کی جاے جس پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی نے حقیقی معنوں میں پہرا دیتے با لآ خر وہ اس کوششوں کاوش میں کامیاب ہو ئے جس پر آ ج اس خطہ کے عوام کی جانب سے انکو مبارکبادوں کا سلسلہ کہیں سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا کے ذریعے ادا کیا جا رہا دوسری انکی رہائش گاہ و رابطہ آ فس میں مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا مخالف سیاسی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے بھی اس تاریخی کامیابیپر انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے

مگر بلال یامین ستی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نے اس تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا شکریہ ادا کیا جنکی خصوصی شفقت و مہربانی سے یہ سب ممکن ہوا انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے عمل میں منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی مشاورت بھی شامل رہی۔

نوید ستی