وفاقی رورل حلقہ این اے NA 49 کی آبادی پانچ لاکھ چھیاسی ہزار نفوس پر مشتمل ہے 2013ء کے عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو تہتر تھی جو متوقع بلدیاتی الیکشن میں تاحال ساڑھے تین لاکھ ہے مزکورہ دیہی حلقہ میں بارہ یونین کونسلز چراہ‘ تمیر ، سوہان ، کری ،کرپا ، سرائے خربوزہ ،پھلگراں بارہ کہو ، شاہ اللہ دتہ ، ترلائی کلاں ، کورال ،روات اور سہالہ ہیں رقبے کے لحاظ سے سہالہ اور آبادی کے لحاظ سے کورال کوئی اپناثانی نہیں رکھتیں ان بارہ یونین کونسلز کے 133 دیہات ہیں اور اسی فیصد آبادی کا عام پیشہ کھیتی باڑی ہے المختصر یہ کہ وفاقی رورل ایریا میں آخری بلدیاتی الیکشن 1992ء میں ہوئے تھے ماضی کسی بھی آمریتی یا جمہوری حکومتوں نے وفاقی حلقہ میں بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جس سے نچلی سطح سے لے کر انتظامی سطح تک دیہی حلقہ عوام کی بالخصوص اور وفاق کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا موجودہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا جس بابت وفاقی ضلع کی نئی حلقہ کی گئیں جن کی رو سے شہر ی آبادی کی 48 ، اور دیہی حلقہ کی بارہ یو سی کو تقیسم کرکے 31یوسیز بنا دیا گیا جس پر مقامی سیاسی کارکنان نے اپنی کمریں کس لی ہیں اور الیکشن کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں بلدیاتی الیکشن میں وفاقی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق فی یوسی میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کی ایک ووٹ چھے جنرل کونسلر ، دو خواتین کونسلرز ایک یوتھ کونسلر، ایک کسان کونسلر ، اور جہاں یعنی ایک یوسی میں دو سو سے زائد ووٹ والی یوسی میں ایک اقلیتی نشست ہو گی مزید برآں یہ کہ یوسی سہالہ میں پی ایم ایل کا حمایت یافتہ پینل میں چوہدری توصیف احمد (چیئرمین کے امیدوار) پی پی پی گروپ سے چوہدری ناصر کے نام اور آزاد پینل سے چوہدری شبیر سامنے آئے ہیں اسی طرح مغل نئی یوسی سے چیئرمین کی نشست پرقاضی عادل ایڈووکیٹ جن کو عوامی پذیرائی حاصل ہے آزاد پینل سے سامنے آ رہے ہیں ان کے مد مقابل ڈاکٹر مظہر (چیئر مین کے امیدوار) پی ایم ایل کی حمایت رکھتے ہیں اور راجہ مجید پی پی پی کارکنان کی کمزور حمایت یافتہ سامنے آئے ہیں اسی طرح ہمک سے افضال احمد مغل ، قاضی فیصل محبوب سواں کیمپ سے راجہ ظہیر ، یونین کونسل روات میں بھی امیدواروں نے مہم شروع کردی ہے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن گروپ بندی کا شکار ہونے کے وجہ سے ہر گروپ اپنے اپنے امیدوار سامنے لانے کیلئے کوشاں ہے ابھی تک چیئرمین کے امیدوار ارشد رحمان مغل نے ناصراکبرراجہ آف کورٹانہ کو اپنے ساتھ وائس چیئرمین لیکر پنیل بننے میں کامیاب ہوگئے اور ان کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ ان ہی کو ملے جبکہ تحریک انصاف کے دوسرے گروپ میں انور بیگ بسمل بھی چیئرمین کے امیدوار ہیں جن کو تحریک انصاف روات کے صدر چوہدری بنارس کی حمایت حاصل ہے یہ ٹکٹ کے حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے خالد محمود اعوان کو اپنے پنیل سے کونسلر نامزد کیا ہے مسلم لیگ ن کے ایگ گروپ کویوسی صدر حاجی مشتاق جبکہ دوسرے کو معروف سیاسی و سماجی شخصیت عابد مغل کی حمایت حاصل ہے چوہدری مشتاق اپنے بھتیجے چوہدری آصف نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ دلوانے کیلئے کوشاں ہیں اور ان کے ساتھ وائس چیئرمین کیلئے بھنگڑیل سے امیدوار کو سامنے لانے کے لیے جوڑ توڑ کررہے ہیں جبکہ عابد مغل گروپ چوہدری اظہر اعوان اور پرویز مغل میں سے کسی ایک کو چیئرمین کے عہدہ کیلئے سامنے لانے کیلئے پر تول رہے ہیں جبکہ نواز کھوکھر گروپ سے چوہدری انتخاب چئیرمین کے عہدہ کے امیدوار ہیں لیکن چوہدری حنیف کی بھی میدان میں آنے کی چہ مگیوئیاں جاری ہیں اس کے علاوہ خواجہ شہزاد ، آصف سعید ایڈووکیٹ رحیم اعوان‘ نور الہی اور راجہ شہزاد کا نام بھی گردش کررہا ہے اسی طرح چراہ سے ذوالقر نین حیدر، ناصر رضاجن کو کلیاہ کی تمام برادری سمیت بشیر کھوکھر کی سربراہی میں مکمل حمایت حاصل ہے ،راجہ کامران کے نام چیئر مین کی نشست کے امیدوار ہیں لوہی بھیر سے ملک یعقوب جن جو مسلم لیگی مکمل حمایت حاصل ہے اسی طرح پاہگ سے چیئر مین کے امیدوار چوہدری آصف سامنے آئے ہیں تاہم سیاسی جماعتوں نے تاحال اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔{jcomments on}