لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ” مریم کی دستک ایپ” لانچ کر دی.وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزرا کے ہمراہ بٹن دبا کر دستک ایپ کا افتتاح کیا.نسٹ کے سٹال پر روبوٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو مریم کو خوش آمدید کہا، دستک ایپ سے متعلق بریفنگ دی,وزیر اعلیٰ مریم نواز کا آئی ٹی یو سٹال پر میٹاورس ٹیکنالوجی سے ارفع کریم ٹاور میں دستک آفس کا ورچوئل معائنہ کیا مریم کی دستک ایپ سے دس سروسز فراہم کی جائیں گی ۔
ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، موٹر وہیکل ٹرانسفر، کی خدمات میسر ہونگی ۔مریم کی دستک ایپ سے پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن شہر کی خدمات شہریوں کو دہلیز پر مہیا کی جائیں گی ۔بزرگ شہری، خواتین، بیمار اور معذور افراد سمیت تمام شہری سرکاری دفتر کی بجائے گھر بیٹھے 10 سروسز حاصل کریں گے -سروسز کے حصول کے لیے شہریوں کو مخصوص نمبر، موبائل ایپ اور عوامی پورٹل فراہم کیا جا رہا ہے -مریم کی دستک ایپ کی لانچنگ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا
شہری ٹریکنگ ID سے اپنی درخواستوں کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں ۔شہری دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سینٹر 1202 کے زریعے سروسز آڈر کر سکتے ہیں ۔دستک ایپ سے شہری کو مطلوبہ سروس دینے کے لیے حکومت سے منظور شدہ دستک نمائندہ بھیجا جائے گا۔دستک نمائندہ درخواست فارم سے لیکر دستاویزات دہلیز پر پہنچانا یقینی بنانے گا
سینیٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب ۔ وزراء عظمی زاہد بخاری، مجتبی شجاع الرحمان چوہدری شافع حسین ۔ صہیب احمد بھرت، رانا سکندر حیات، بلال اکبر ، معاونین خصوصی راشد نصر اللہ ، ذیشان ملک، ارکان اسمبلی ،چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان ، آئی جی, سیکریٹریز اور دیگر کی شرکت