وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

سردار آفتاب اقبال کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے ناموں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہوگا، سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کی جنگ منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی، علی امین اور علیمہ خان کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے سیاسی جنگ جاری تھی، دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔