وزیراعظم کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو شامل تھے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تینوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ:“پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کرکے جس جذبے، مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔”