اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ٹی چوک روات فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کا اہم منصوبہ شروع کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،اسلام آباد سے روات اور جی ٹی روڈ کا سفر کرنے والے ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے اور ٹریفک روانی کے مسائل حل ہوں گے تقریب میں وزیر داخلہ ،وزیر پارلیمانی امور ،پارلیمنٹرینز،چیف کمشنر اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد و دیگر نے شرکت کی
