وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کراچی کے دوران نیو شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جو مسافروں کے لیے جدید اور آرام دہ سفری سہولیات کے ساتھ متعارف کرائی جا رہی ہے۔یہ ٹرین ایئرکنڈیشنڈ ماحول، آرام دہ نشستوں، جدید ڈسپلے سسٹمز اور بہتر ٹریکنگ سروس سے آراستہ ہوگی۔وزیرِ اعظم کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ جدید طرز کی تعمیر شدہ انتظارگاہوں اور وی آئی پی لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔ان لاؤنجز میں مسافروں کے لیے سہولیات جیسے:جدید آرام دہ نشستیںڈیجیٹل معلوماتی اسکرینزWi-Fi سہولتایئرکنڈیشنڈ ماحولبورڈنگ انفارمیشن ڈسپلےدورے کے دوران وزیر اعظم کو ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، اسٹیشنز کی مرمت و توسیع، اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔