میرپور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے دو وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو بند مطلب بند کی کال دے رکھی ہے، جس کے باعث خطے میں حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے وزارتی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرے۔
وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی کل 24 ستمبر کو آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی تاکہ بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے اور کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.