واہ کینٹ (راجہ ارشد کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)واہ کینٹ ارسلان اغواہ کیس کا ڈراپ سین مغوی ارسلان چوری کے مقدمے میں ملوث نکلا پولیس نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کیا ملزم کے رشتہ داروں کی جانب سے جعلی اغواہ کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو پریشرڈالنے کی کوشش مدعی کی شناخت نے بھانڈا پھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں مظلوم بننے والا ارسلان چور نکلا مدعی مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کہ گرفتار کر لیا جس کے بعد ملزم کے رشتے داروں نے اغواہ کا ڈرامہ راچا کر پولیس کو پریشررائز کرنے کی کوشش کی ایس ایچ او واہ کینٹ کے مطابق ملزم کو مدعی مقدمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے اور میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔