راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)والی بال مقابلوں میں ڈویژنل سطح کی ٹرافی کلرسیداں کے نام ،گورنمنٹ ہائی سکول اراضی خاص کی ٹیم نے بھکڑال سکول کو شکست دیکر ڈویژنل مقابلہ میں کم بیک کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں گورنمنٹ بوائزہائی سکول آراضی خاص کی والی بال ٹیم نے ضلع چکوال میں منعقدہ ڈویژن لیول کے مقابلوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے کر ڈویژن لیول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ عوامی حلقوں کیجانب سےٹیم منیجرکامران احمد کیانی ،سلیکٹر حامد محمود ،ہیڈ کوچ محمد شہزاد،کوچ اینڈ سپورٹس ٹیچر محمد رضوان راجا کو ٹیم کی بہترین کارکردگی دکھانے اور ڈویژن لیول کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
134