(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلرسیداں کے نام ایک اور اعزاز ۔نیشنل فیوسٹل ورلڈ کپ انڈر 15 میں شرکت کے لیے جانے والی ٹیم میں غزن آباد کے گاوں ڈھیر ی مرزیاں کے رہائشی نوجوان احمد علی مرزا 10 رکنی سکواڈ کا حصہ بن گئے ورلڈ کپ کے میچز ساؤتھ امریکہ کے ملک پیرا گوئے میں 21 نومبز سے شروع سے ہوں گے جو 28 نومبر تک جاری رہیں گے ٹورنامنٹ میں جس میں پاکستانی ٹیم بھی حصہ لے گی ۔علی احمد مرزا کے والد بلال شوکت مرزا نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احمد علی مرزا سینڈ میری اکیڈمی لالہ زار میں ساتویں کلاس کے طالبعلم ہیں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں میرے بیٹے کی بطور کھلاڑی شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے ہمیں امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی ۔
209