نڑالی کی ڈھوک سوہاج اور ڈھوک لانڈیاں بنیادی سہولیات سے محروم

اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،الیکشن کے دنوں میں ووٹ لینے تو سب پہنچ جاتے ہیں اور ہر سہولت مہیا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں مگر منتخب ہو جانے کے بعد سب کچھ بھلا دیتے ہیں،ان خیالات کا اظہار عربی گاؤں کے ایک بڑے قصبے نڑالی کی مضافاتی ڈھوکوں سوہاج اور لانڈیاں کے مکینوں نے وائس آف پوٹھوہار سے بات کرتے ہوئے کیا،ڈھوک سوہاج کے مکین ثاقب رزاق نے بتایا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہم سڑک،بجلی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،بارش کے دنوں میں ہمارے بچوں اور بچیوں کا سکول پہنچا محال ہو جاتا ہے حتیٰ کہ کسی مریض کا ہسپتال پہنچانا بھی مشکل ہو جاتا ہے، ہمارے منتخب عوامی نمائندے راجہ شوکت بھٹی اور راجہ پرویز اشرف ہماری مشکلات سے آگاہ ہونے کے باوجود نہ جانے کیوں اپنے ترقیاتی فنڈ ہمیں بنیادی ضروریات مہیا کرنے پر لگانے سے گریزاں ہیں ہم مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ہماری سڑک کا کچھ انتظام کریں۔