نوسر باز رکشہ ڈرائیور نے بے ہوش کر کے خاتون کی بالیاں اتار لیں

رکشہ ڈرائیور نے نوسرباز خاتون کے ہمراہ لفٹ دے کر سادہ لوح خاتون کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر دیا ہے اور بے ہوشی کی حالت میں ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی ایک خاتون جو ایک شاپنگ مال سے گھر کے لئے سامان خرید کر روڈ پر کسی رکشے کا انتظار کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک رکشہ جس میں ایک خاتون سوار تھی اس کے قریب آ کر رکا اور پوچھا کہ کدھر جانا ہے جس کے بعد وہ خاتون رکشے میں بیٹھ گئی جہاں راستے میں ویران جگہ پر اسے بے ہوش کر کے اس کے دونوں کانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی بالیاں اتار لیں،

پرس کی تلاشی لے کر اس میں موجود ہزاروں روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان جو اس نے کلر سیداں کے ایک شاپنگ مال سے خریدا تھا اسے ویران جگہ پر بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔