109

نثار کے دل میں عمران کیلئے سافٹ کارنر

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایسی شخصیت جو سیاسی منظر نامہ سے غائب رہنے کے باوجود خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں آئے روز کوئی ناں کوئی انکے بارے میں خبر یا افواہ گردش کرتی رہتی ہے

ان افواہوں یا خبروں سے کسی کو کوئی فائدہ یا نقصان ہو یا نہ ہو انکے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے ووٹر سپورٹر کو ضرور ہمت اور حوصلہ مل جاتا ہے

حالانکہ چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کے بعد مسلسل دو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر اسکے باوجود چوہدری نثار علی خان خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں

اب حالیہ دنوں میں دوبارہ سے ملکی سیاست میں موضوع بحث چوہدری نثار علی خان بنے ہوئے ہیں انکے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے جا رہے ہیں وہ جلد باضابطہ تحریک انصاف میں شامل ہونگے گوکہ ماضی میں بھی متعدد بار یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں جو صرف افواہیں

ہی ثابت ہوئیں حالانکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود انکو متعدد دفعہ اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی انکو اپنی دوستی یاد دلائی اور انکی ہر جگہ تعریف کی لیکن چوہدری نثار علی خان بضد رہے

کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ہی فیصلہ کرینگے کہ مستقبل میں انکو کیا کرنا ہے مگر انھوں نے ہمیشہ عمران خان کے حوالے سے اچھی بات ہی کی انکو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جس سے یہی لگتا

کہ انکے دل میں عمران خان اور تحریک انصاف کے حوالے سے سافٹ کارنر موجود ہے اب دوبارہ سے جب عمران خان خور اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تو ایسے میں چوہدری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خبروں کا گردش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

لیکن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دفعہ افواہوں میں کئی ناں کئی صداقت ہے اور چوہدری نثار علی خان سے بیگ ڈور رابطے جاری ہیں کیونکہ موجودہ سیاسی حالات میں تحریک انصاف کو ایسے لیڈر کی ضرورت جو پارٹی کو بھی سنبھالے اور عمران خان کو بھی باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے

تو ایسے میں چوہدری نثار علی خان ایسی شخصیت جن میں قائدانہ صلاحتیں بھی موجود جو پارٹی کو چلا سکتے ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے میں مڈل مین کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں

تو ایسے میں بظاہر یہی لگ رہا کہ چوہدری نثار علی خان اس دفعہ سنجیدگی سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ مشکل کے اس وقت میں اپنے دیرینہ دوست کا ساتھ دیں

اور انکی جماعت کو منظم کرکے انکو باہر لانے میں اپنا کردار ادا کریں اب اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ چوہدری نثار علی خان واقعی تحریک انصاف میں شامل ہو رہے

یا پھر ماضی کی طرح اس دفعہ بھی یہ افوا ہی ہے۔ایک طرف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چودھری نثار کی ملاقات کا بازار گرم ہے ملاقات کیا

رنگ دکھائے گی موجودہ وقت میں چودھری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت پارٹی کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو سکتا ہے ادھر گزشتہ روز اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

بھی سابق وفاقی وزیر کو تحریک انصاف میں شامل کی دعوت دے ڈالی ان کا کا کہنا تھا کہ نثار بااصول سیاست دان ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں