ٹیکسلا ۔ معروف سماجی شخصیت سعید اعوان، نامور صحافی تنویر اعوان اور مرتضیٰ اعوان کی والدہ قضائے الہٰی انتقال کر گئیں نمازِ جنازہ گلبرگ کالونی ملک آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں سماجی، سیاسی، کاروباری اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی
مرحومہ کی ناگہانی وفات پر سینیئر صحافی عمران عباس خان، عبدالرحمن، مختار اجمل بھٹی ایڈووکیٹ، ملک تنویر اعوان، علی ابتسام جاوید اور نعمان اشتیاق نے ان کی رہائشگاہ گلبرگ کالونی میں جا کر تعزیت کی دلی دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی