راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان محمد علی اور عمر قیوم کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02رائفل12بورمعہ ایمونیشن برآمدہوئیں، ایس ایچ اوصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب کوگرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف الیاس کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمدکیا،ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے