100

ن لیگ کے دور میں کرپشن کی شرح کم ہوئی،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ملک میں کرپشن کی شرح نیچے آئی۔وزیراعظم نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں کرپشن نیچے آنے کے گواہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن کسی بھی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے اس کی معاشی و انتظامی تباہی کا باعث بنتی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں