مسلم لیگ ن اور جیپ گروپ ایک بار پھر آمنے سامنے کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت جیتنے کے لیے جہاں سرتوڑ کوشش کر رہی ہے ہر امیدوار کے ساتھ مل کر الیکشن مہم چلا رہے ہیں تو وہی پر چوہدری نثار علی خان جیپ گروپ بھی متحرک ہوتا نظر آرہا ہے حلقہ ایل اے 44 وادی 5 میں مسلم لیگی امیدوار حافظ احمد رضا قادری الیکشن لڑ رہے ہیں جنکی الیکشن کمپین شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر راولپنڈی کے رہنماء کر رہے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جنھوں نے 2018 کے انتخابات میں شیر کے نشان پر الیکشن لڑا تو وہی پر اسی حلقے سے چوہدری نثار علی خان کے قریبی اور دیرینہ ساتھی حاجی وقار ڈار بھی میدان میں آگئے اور انکے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں اور انتخابی نشان بھی جیپ پر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں دونوں امیدوار اپنے طور پر اپنی جیت کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ جیت کا سہرا کس کے سر سجے گا