میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی غفلت، اسلامیہ محلہ دھپری میں سٹریٹ لائٹس خراب: راہگیروں کو شدید مشکلات

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث اسلامیہ محلہ دھپری اور سڑک کنارے نصب متعدد سٹریٹ لائٹس طویل عرصے سے خراب پڑی ہیں، جس کے باعث علاقہ شدید اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے۔ رات کے اوقات میں گہرا اندھیرا ہونے کے سبب راہگیروں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر وارداتیں بھی معمول بنتی جارہی ہیں۔ااہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن اب تک سٹریٹ لائٹس کی مرمت نہیں کی گئی۔ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات سے نجات ملے۔