میونسپل آفیسر ریگولیشن ایم سی کہوٹہ شیزا ظفر نے انچارج پیرا فورس تحصیل کہوٹہ ملک حسام اسلم اور عملہ کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ کے علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ اپنا سامان فٹ پاتھوں سے ہٹا کر دکانوں کے اندر رکھیں تاکہ شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ نہ ہو۔ایم او آر شیزا ظفر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر موجود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔