مین بازار کلرسیداں تا اراضی پل روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مین بازار کلرسیداں تا اراضی پل روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار، متعلقہ روڈ ایم سی کلرسیداں کے زیر انتظام ہے،اہلیان علاقہ کا اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار کلرسیداں سے ارضی پل تک گوجرخان روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے متعدد مقامات پر روڈ ناقابل استعمال یے۔ تل طوطا، اراضی و دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد روزمرہ کی ضروریات ،ملازمت اور تعلیم و صحت وغیرہ کے معاملات کے لیئے کلرسیداں شہر آمد و رفت کرتے ہیں۔ گوجر خان روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے سینکڑوں شہری سفری تکلیف کا شکار ہیں۔ اہلیان علاقہ نے ایم سی کلرسیداں اور عوامی منتخب نمائندوں سے روڈ کی بحالی کی درخواست کی ہے تاکہ اہلیان علاقہ کی اس مصیبت سے جان چھوٹے۔