میرپور: رٹھوعہ ہریام پل 20 سال بعد مکمل، عوامی و سیاسی حلقوں میں ملا جلا ردعمل

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں واقع رٹھوعہ ہریام پل بالآخر تقریباً 20 سال کے طویل انتظار کے بعد مکمل ہو گیا۔ یہ منصوبہ طویل تاخیر کا شکار رہا، جس کے دوران کئی حکومتیں تبدیل ہوئیں اور متعدد سیاسی شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں جبکہ کچھ اپنی جوانی سے بڑھاپے کی دہلیز تک جا پہنچے۔
اس دوران ایک پوری نسل پروان چڑھی، تاہم منصوبہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کا تخمینہ کھربوں روپے تک لگایا جا رہا ہے۔
پل کی تکمیل پر جہاں نئی نسل خوشی کا اظہار کر رہی ہے، وہیں سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر حکومتی کارکردگی پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق منصوبے میں تاخیر انتظامی نااہلی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پل کی اصل پائیداری اور معیار کا اندازہ ٹریفک کی مکمل بحالی کے بعد ہی ہو سکے گا، جس سے یہ واضح ہوگا کہ منصوبے میں کس حد تک شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔

رپورٹ محمد حسیب چوہدری


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.