راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نےمہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔لاہور میں ن لیگی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے راست اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔اعلامیے کے مطابق ن لیگ نے 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلا ف اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔
116