منیاندہ میں قائم ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹر کی آسامی خالی

چوآ خالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے زیر انتظام تحصیل کلرسیداں یوسی منیاندہ میں قائم ویٹرنری ڈسپنری میں ویٹرنری آفیسر کی آسامی گزشتہ پانچ سال سے خالی،عارضی چارج سے کام چلایا جارہا،مستقل ویٹرنری آفیسر بجائے ایک ویٹرنری اسسٹنٹ پر مشتمل عملہ موجود،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلر سیداں کی یوسی منیاندہ میں قائم لائیو اسٹاک کی ویٹرنری ڈسپنسری کے لیے مستقل ویٹرنری آفیسر بجائے ایک ویٹرنری اسسٹنٹ پر معاملات کو چلا رہا،عملہ کمی سے مقامی افراد سمیت محکمہ لائیو اسٹاک کے لیے بھی مسائل اور مشکلات بڑھ گے ہیں،اس حوالے سے تحصیل کلر سیداں لائیو اسٹاک کے ذمہ دار آفیسر ڈاکٹر نادر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے محدود وسائل میں رہ کر ہر ممکن کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے،عملہ کی کمی کا سامنا ہے، وہاں تعینات ویٹرنری اسسٹنٹ بھرپور طریقے فیلڈ ویکسینیشن سمیت ڈسپنسری میں بھی ریگولر فرائض انجام دہی کررہا ہے،جبکہ دوسری طرف مقامی لوگوں نے محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے مستقل ویٹرنری آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے کہ معاملات بہتر ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں