راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔پولیس کے مطابق محمد علی نامی ملزم کے خلاف تھانہ آر اے بازار پولیس نے اکتوبر 2024 میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں ملزم پر دو کلو گرام چرس برآمد ہونے کا الزام تھا۔عدالت میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔