149

منشیات سپلائی کے ملزم کو 9 سال قید کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، مجرم شیر افضل کو 09 سال قید کی سزا سنائی گئی، مجرم کو 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی

۔تفصیلات کے مطابق منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، مجرم شیر افضل کو 09 سال قید کی سزا سنائی گئی، مجرم کو 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم شیر افضل سے 02 کلو 200 گرام چرس برآمد

ہونے پرتھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا گیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی

، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کی سزایابی منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے اہم ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں