گوجرخان ،مندرہ چکوال روڈ پر واقع بھکر اڈہ کے مقام پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے اہلخانہ مکان کی چھت پر مٹی ڈال رہے تھے کہ اچانک مکان کی چھت گر گئی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون جانبحق مرد زخمی جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت صفیہ اور زخمی ہونے والے کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ دی اور اسے رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ منتقل کر دیا
